پنجاب میں تمام نجی اسپتالوں کی مانیٹرنگ کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے لازمی

پاکستانساؤتھ نیوز

پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام نجی اسپتالوں کی مانیٹرنگ کے لیے فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے تمام نجی اسپتالوں کو سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا مراسلہ بھیج دیا۔

مراسلے کے مطابق ایمرجنسی وارڈز، آئی سی یو، چلڈرن نرسریز، داخلی و خارجی راستے اور ویٹنگ ایریاز سمیت اسپتال کے ہر اہم مقام پر کیمرے نصب کیے جائیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کو کم از کم 40 دن تک محفوظ رکھا جائے گا۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے واضح کیا کہ فوٹیج صرف قانونی وجوہات کی صورت میں فراہم کی جائے گی اور کیمروں کی تنصیب کے دوران مریضوں کی پرائیویسی کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

پنجاب میں جاپانی ہیلتھ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ