پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر امیدواروں کی عبوری فہرست جاری

اہم خبریںپاکستان

پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کر دی گئی۔ ریٹرننگ آفیسر شریف اللہ کے مطابق تین امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ، پی ٹی آئی کے رہنما اعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمیٰ اعجاز اور آزاد امیدوار احمد شہریار نے کاغذات جمع کرائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 23 اگست کو کی جائے گی، جس کے بعد حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب پنجاب اسمبلی میں 9 ستمبر کو ہوگا۔

سینیٹ نے انسداد دہشتگردی قانون میں ترمیم کا بل منظور کرلیا