چین نے چاند پر انسان بھیجنے کے لیے اہم سنگ میل عبور کرلیا

اہم خبریںچین

بیجنگ: چین نے اگست 2025 میں اپنے انسان بردار چاند مشن کے پروگرام میں تاریخی پیشرفت کی ہے۔ چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی (CMSA) کے مطابق دو اہم مراحل کی کامیاب آزمائش کے بعد چین چاند پر اپنے خلا باز بھیجنے کے قریب پہنچ گیا ہے۔

پہلا مرحلہ انسان بردار لینڈر Lanyue کی ٹیک آف اور لینڈنگ کی کامیاب آزمائش تھا، جو صوبہ Hebei میں مکمل ہوئی۔ یہ لینڈر چینی خلا بازوں کو چاند کے مدار اور سطح تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ روور اور دیگر سائنسی پے لوڈز لے جائے گا، اور چاند پر لائف سپورٹ، توانائی اور ڈیٹا سینٹر کا کام بھی انجام دے گا۔

دوسرا مرحلہ لانگ مارچ 10 کیریئر راکٹ کا اسٹیٹک فائر ٹیسٹ تھا، جو صوبہ ہینان کے وین چانگ لانچ سائٹ پر کیا گیا۔ اس ٹیسٹ میں راکٹ کے سات انجنوں کو مکمل طور پر آزمایا گیا، اور CMSA نے اسے کامیاب قرار دیا۔ لانگ مارچ 10 تھری اسٹیج راکٹ ہے، 92.5 میٹر لمبا، اور چاند کے مشنز میں انسان بردار اسپیس کرافٹ اور لینڈر لے جانے کے لیے استعمال ہوگا۔

چین نے بغیرڈرائیور کے اسمارٹ ڈیلیوری گاڑیاں متعارف

CMSA کے مطابق یہ کامیابی چین کے خلائی پروگرام کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اور لانگ مارچ 10 سیریز راکٹ مستقبل میں اسپیس اسٹیشن اور چاند مشنز میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔