لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ،پی ڈی ایم اے کی سیاحوں سے مری کا سفر نہ کرنے کی اپیل

اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

راولپنڈی: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈی جی نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مری کا سفر فی الحال مؤخر کریں کیونکہ مون سون کا ساتواں اسپیل جاری ہے اور اگلے 48 گھنٹوں میں مزید شدید بارشیں متوقع ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پہاڑی علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ کا خطرہ زیادہ ہے اور مری ایکسپریس وے پر آج بھی لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ دریائے سندھ میں ساڑھے 4 لاکھ کیوسک پانی بہ رہا ہے، اور دریاؤں کے کنارے آبادیاں محفوظ مقامات پر منتقل کی جا رہی ہیں۔ چکوال، جہلم اور راولپنڈی میں بھی فلیش فلڈنگ کے خطرات کے پیش نظر پیشگی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا انتباہ: مون سون کے مزید 2 خطرناک اسپیل متوقع

عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے رابطہ کیا ہے اور دونوں صوبائی حکومتیں رابطے میں رہ کر عوام کی ممکنہ امداد کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔