موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی

اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکاروبار

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کا اعلان کر دیا ہے۔ موڈیز کے مطابق پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی کی ریٹنگ سی ڈبل اے ٹو سے بڑھا کر سی ڈبل اے ون کر دی گئی ہے، جبکہ کریڈٹ آؤٹ لک مثبت سے مستحکم کر دیا گیا ہے۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بیرونی مالی پوزیشن میں بہتری اس اپ گریڈ کی بڑی وجہ ہے، ساتھ ہی آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جاری اصلاحات نے بھی اس فیصلے میں اہم کردار ادا کیا۔

موڈیز نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا، تاہم مالی استحکام کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کی معاونت ضروری رہے گی۔

وزیر خزانہ کا اعلان: شرح سود میں جلد کمی اور بجلی مزید سستی ہوگی

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے حال ہی میں کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور جلد ایک عالمی ایجنسی ریٹنگ میں بہتری کا اعلان کرے گی۔