بھارتی فوجی قیادت کو ٹی وی شو پر آنا مہنگا پڑگیا

اہم خبریںدنیا

بھارتی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے مقبول رئیلٹی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ (KBC) کی ایک حالیہ قسط سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں بھارتی مسلح افواج کے افسران کو یومِ آزادی کے خصوصی شو میں مدعو کیا گیا۔


اس شو میں کیے گئے ریمارکس اور فوجی آپریشن کے تذکرے نے شدید عوامی ردِعمل کو جنم دیا ہے، خاص طور پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے۔

فوجی افسران کی شو میں شرکت

وائرل کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرنل صوفیہ قریشی، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ اور کمانڈر پرینا دیوسھالی کو شو میں خوش آمدید کہا گیا۔
شو کا آغاز کرنل صوفیہ قریشی کے ہاٹ سیٹ پر بیٹھنے سے ہوا، جہاں انہوں نے گفتگو کے دوران کہا:

"پاکستان یہ کرتا چلا آ رہا ہے، تو جواب دینا بنتا تھا سر۔ اسی لیے آپریشن سندور کو پلان کیا گیا۔”

امیتابھ بچن نے اس گفتگو کے دوران سر ہلا کر رضامندی کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر ردِعمل

اس کلپ کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید اور طنز کا طوفان آ گیا۔
پاکستانی صارفین نے اسے ’ٹی وی پر جنگ‘ قرار دیا جبکہ بھارتی صارفین نے اسے حکومتی پروپیگنڈہ اور فوج کا سیاسی استعمال قرار دیا۔

ایک پاکستانی صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا:

"جنگ ہارنے کے بعد اب یہ ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ پر پاکستان سے مقابلہ کریں گے؟”

بھارتی صارفین بھی پیچھے نہ رہے۔ ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا:

"کیا آپ نے کبھی کسی سنجیدہ ملک میں فوجی کارروائی پر تفریحی شو میں بات ہوتے دیکھی ہے؟”

فوجی راز افشا کرنے کے الزام میں بھارتی پنجاب سے دو افراد گرفتار

‘حکومت فوجیوں کو سیاست میں گھسیٹ رہی ہے’

سوشل میڈیا پر کئی بھارتی شہریوں نے شدید اعتراض اٹھایا کہ فوجی افسران کو مکمل یونیفارم میں ایک نجی تفریحی شو میں لا کر انہیں حکومت کی پالیسیوں کے حق میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر یادیو نے لکھا:"یہ حکومت اب تک کی سب سے بے شرم حکومت ہے۔ انہوں نے ہماری افواج کے افسران کو مودی کی پی آر مہم کے لیے استعمال کیا ہے۔”

سعدیہ خالد نے کہا:"آپریشن سندور کی حقیقت چھپانے کے لیے مودی حکومت نے افواج کے افسران کو ایک پلانٹڈ ٹی وی شو میں جھوٹی بالی ووڈ اسٹوری سنانے بھیج دیا۔”

راجہ عاصم کا تبصرہ بھی وائرل ہوا، جس میں انہوں نے لکھا:"انڈین آرمی آفیسرز پاکستان سے جنگ ہارنے کے بعد اب ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ پروگرام میں بیٹھ کر پاکستان سے مقابلہ کریں گے۔”

https://twitter.com/rajaasim313/status/1955454174046589227

’نیا بھارت‘ یا نیا پروپیگنڈہ؟

متعدد صارفین نے سوال اٹھایا کہ اگر واقعی کوئی فوجی آپریشن ہوا تھا تو اس کی تفصیلات پارلیمنٹ یا وزارتِ دفاع میں زیرِ بحث آنی چاہیے تھیں، نہ کہ ٹی وی گیم شو میں۔
ایک صارف نے لکھا:"یہ نیا بھارت ہے، جہاں فوجی افسر بالی ووڈ اداکار کو آپریشن کی حکمتِ عملی سمجھاتے ہیں۔”