کاش پاکستان کے پاس فیلڈ مارشل جیسا جمہوری رہنما ہوتا،فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل نے اپنی صلاحیتوں کو بین الاقوامی سطح پر ثابت کر دیا ہے اور کاش پاکستان کے پاس بھی فیلڈ مارشل جیسا جمہوری رہنما ہوتا۔ یہ بات انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہی۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ بھارت کو جنگ میں سخت شکست اور ٹیرف میں عالمی شرمندگی کے بعد فیلڈ مارشل نے ایک اور بین الاقوامی معرکہ سر کیا ہے، جس میں امریکا نے بھارت کے حمایت یافتہ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد قرار دے دیا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ بھارت خود دہشتگرد ہے۔
سینیٹر نے کہا کہ پاکستان میں پہلے کوئی ایسا لیڈر نہیں تھا، آج نہیں ہے اور مستقبل میں بھی کوئی ایسا لیڈر نظر نہیں آ رہا، تاہم اب دیکھنا ہوگا کہ فیلڈ مارشل کی کامیابیوں کے بعد کیا ہوتا ہے۔
