عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان اگر سیاست میں آنا چاہیں تو کسی نے انہیں منع نہیں کیا:عمر ایوب
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان اگر سیاست میں آنا چاہیں تو کسی نے انہیں منع نہیں کیا۔ جیونیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جب بھی قاسم اور سلیمان سیاست میں قدم رکھیں گے، انہیں خوش آمدید کہا جائے گا۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ سیاست میں مشکل حالات کا سامنا ہوتا ہے لیکن پی ٹی آئی کے بانی کے بیٹے مضبوط ہیں اور حالات کا مقابلہ کرنے کی سکت رکھتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ 5 اگست کو عمران خان نے حکم دیا تھا کہ احتجاج مقامی سطح پر کیا جائے، اور اگر بانی پی ٹی آئی کہیں اسلام آباد نہیں جانا تو وہاں جانے والوں کا ان سے کیا تعلق۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے دی
عمر ایوب نے پنجاب میں پولیس کی زیادتیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں مذاکرات کی کوشش کی گئی مگر حکومت کو بے بس پایا، اور جب پنجاب کی حکومت اپنی مرضی کے پٹواری بھی مقرر نہیں کر سکتی تو ان سے مذاکرات کا کیا فائدہ۔
انہوں نے واضح کیا کہ انہیں معلوم نہیں کہ عمران خان کو جیل سے رہائی کے لیے کوئی آفر دی گئی ہو، اور اگر کوئی ڈیل بھی آئی تو وہ اسے قبول نہیں کریں گے۔
