9 مئی مقدمات کا فیصلہ: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10 سال قید

اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے دو مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے اہم شخصیات کے فیصلے کا اعلان کر دیا ہے۔

عدالت نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو تمام الزامات سے بری کر دیا ہے، جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

اسی طرح عائشہ بھٹہ کو جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں 10 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

9 مئی واقعات: عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 108 افراد کو 10، 10 سال قید کی سزائیں

تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے کیس میں 12 ملزمان کو بری کر دیا گیا ہے جن میں سہیل خان، اویس، رفیع الدین، فرید خان، سلمان احمد، عبدالقادر، فیضان، طیب، سلطان، شاہد بیگ، ماجد علی اور بخت روان شامل ہیں۔

عدالت نے عالیہ حمزہ ملک اور صنم جاوید کو 5، 5 سال قید کی سزا بھی سنائی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر کو بھی 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں سزائیں سنائی تھیں۔