لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی 9 مئی سے متعلق 8 مقدمات میں ضمانت مسترد کردی
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے واقعات سے جڑے 8 مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے گزشتہ روز محفوظ کیے گئے فیصلے میں عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی استدعا رد کردی۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جناح ہاؤس حملے اور عسکری ٹاور پر جلاؤ گھیراؤ سمیت مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔
