بھارتی اعتراف شکست: پاک فضائیہ کے ہاتھوں لڑاکا طیاروں کی تباہی کی پہلی بار تصدیق

اہم خبریںپاکستانتازہ تریندنیا

نئی دہلی/واشنگٹن : برسوں کی خاموشی اور انکار کے بعد، بھارت نے بالآخر اعتراف کر لیا: حالیہ پاک بھارت جھڑپوں کے دوران بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہوئے۔

یہ انکشاف خود بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے ایک انٹرویو کے دوران امریکی جریدے بلوم برگ سے گفتگو میں کیا، جو اس اعتراف کو بین الاقوامی سطح پر ایک بڑی اسٹریٹجک تسلیم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

🎙️ بھارتی جنرل کا اعتراف

جب جنرل چوہان سے سوال کیا گیا کہ پاکستان نے 6 بھارتی طیارے مار گرائے، تو انہوں نے اس تعداد کی تصدیق نہ کی لیکن نقصان کے وقوع کو جھٹلایا بھی نہیں۔ ان کا کہنا تھا:

"اہم یہ نہیں کہ کتنے طیارے گرے، بلکہ یہ ہے کہ وہ کیوں گرے؟ ہم نے تکنیکی غلطیاں کیں، اور ہم ان کی اصلاح کر چکے ہیں۔”

💥 پس منظر: جنگ، حملے اور جواب

یاد رہے کہ یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک حملے کو جواز بنا کر پہلے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کیا اور پھر 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں پر میزائل حملے کیے۔

پاکستان نے ان حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے "آپریشن بنیان مرصوص” کا آغاز کیا جس میں:

  • بھارت کے 3 رافیل سمیت 6 لڑاکا طیارے تباہ کیے گئے

  • آدم پور اور ادھم پور کے فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا

  • ایمونیشن ڈپوز اور دیگر اسٹریٹجک تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا

🛑 جنگ بندی کی بھیک

جب پاکستان کی جانب سے جارحانہ اور موثر جواب سامنے آیا تو بھارت کو شدید نقصان اور پسپائی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد نئی دہلی نے امریکہ اور دیگر عالمی اتحادیوں سے فوری جنگ بندی کی درخواست کی۔