پی ایس ایل سیزن 10 کے پلے-آف کی لائن اَپ طے پا گئی

پاکستانتازہ ترینکھیل

پی ایس ایل سیزن 10 کے پلے-آف کی لائن اَپ طے پا گئی ہے۔

لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہتے ہوئے اگلے مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

راؤنڈ-رابن مرحلے کا آخری مقابلہ آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا، جب کہ پہلا کوالیفائر بدھ کے روز کھیلا جائے گا۔

پاک-بھارت سیز فائر کے بعد دوبارہ شروع ہونے والے میچوں نے شائقین کے جوش و خروش کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔

گزشتہ شب کی ملاقات میں امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر لاہور قلندرز کی دعوت پر اسٹیڈیم آئیں۔ انہوں نے قلندرز کی جرسی پہن کر پورا ماحول انjoy کیا اور میچ کے اختتام تک موجود رہیں، بعد میں کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔