پاکستان میں 900 فٹ بلند ریسکیو مشن پر مبنی فلم ’ہینگنگ بائی اے وائر‘ کانز فلم فیسٹیول میں شامل

انٹرٹینمنٹپاکستانتازہ ترین

پاکستان کے بلند پہاڑی علاقے میں زمین سے 900 فٹ کی بلندی پر پیش آنے والے ایک سنسنی خیز ریسکیو مشن کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی مل گئی ہے۔ معروف پاکستانی فلمساز اور ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد محمد علی نقوی کی نئی ڈاکیومنٹری فلم ’Hanging By a Wire‘ کو دنیا کے معتبر ترین فلمی میلوں میں سے ایک کانز فلم فیسٹیول میں پیش کیا جائے گا۔

اس اہم موقع کی خبر فلمساز محمد علی نقوی نے انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کو دی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا:
"مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ ہماری نئی دستاویزی فلم ’ہینگنگ بائی اے وائر‘ اب کانز فلم فیسٹیول کا حصہ بن چکی ہے۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bilal Sami (@reallyreallybilalsami)

محمد علی نقوی نے اس فلم کو ذاتی طور پر بھی نہایت اہم قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فلم اگست 2023 میں خیبر پختونخوا کے ایک پہاڑی علاقے میں پیش آنے والے اس حقیقی واقعے پر مبنی ہے، جہاں ایک کیبل کار کے ٹوٹ جانے کے بعد 6 اسکول کے بچے اور دو بالغ افراد 900 فٹ بلندی پر کئی گھنٹوں تک معلق رہے۔ ان کی جانیں بچانے کے لیے پاک فوج اور مقامی رضاکاروں نے ایک غیر معمولی ریسکیو آپریشن کیا، جس نے پوری دنیا کی توجہ حاصل کی۔

اپنی پوسٹ کے اختتام پر نقوی نے کہا:
"اب وقت ہے کہ ہم دنیا کو اس حیرت انگیز اور جرات مندانہ ریسکیو مشن کی مکمل کہانی سنائیں۔”

فلم ’ہینگنگ بائی اے وائر‘ نہ صرف پاکستانی ریسکیو ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت کا عکس ہے بلکہ یہ فلم انسانی جذبے، ہمت اور اجتماعی تعاون کی ایک لازوال مثال بھی ہے، جو عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرے گی۔