پاکستان کی فتح پر بوکھلاہٹ: بھارت نے ترکیہ کو بھی میزائل حملے کی دھمکی دے دی

اہم خبریںپاکستانتازہ تریندنیا

اسلام آباد/دہلی: پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت میں شدید بوکھلاہٹ دیکھنے میں آ رہی ہے، جس کا ثبوت ترکیہ کو براہ راست میزائل حملے کی دھمکی ہے۔ بھارتی میڈیا میں شائع ایک اشتعال انگیز مضمون میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت کا ’براہمسترا‘ میزائل ترکیہ کو 6 منٹ میں تباہ کر سکتا ہے۔

یہ دعویٰ بھارتی ایجنسی ’را‘ کی سرپرستی میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں سامنے آیا ہے، جس میں ترکیہ کی اسلام آباد کی حمایت پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔

ترکیہ پر اقتصادی پابندیاں اور ایوی ایشن سروسز کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ

بھارتی ایوی ایشن سیکیورٹی واچ ڈاگ BCAS نے ترکیہ کی گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنی "سیلیبی” کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کر دی ہے۔ یہ کمپنی بھارت کے نو بڑے ایئرپورٹس (ممبئی، دہلی، کوچی، کنور، بنگلور، حیدرآباد، گوا، احمد آباد، چنئی) پر خدمات فراہم کر رہی تھی۔

ترکیہ، چین اور پاکستان کا اتحاد بھارت کی آنکھ میں کھٹکنے لگا

بھارتی میڈیا کے مطابق ترکیہ ان ممالک میں شامل تھا جنہوں نے بھارت کے حالیہ ’آپریشن سندور‘ کی مذمت کی اور پاکستان کو عسکری مدد فراہم کی۔ خاص طور پر جدید ڈرونز کی فراہمی کا حوالہ دیا جا رہا ہے، جنہیں پاکستان نے دفاعی کارروائی میں استعمال کیا۔

میزائل حملے کی دھمکی: "اگنی فائیو” بھی میدان میں

مضمون میں بھارت کے بین البراعظمی میزائل "اگنی فائیو” کی صلاحیتوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جس کی رفتار 29,400 کلومیٹر فی گھنٹہ بتائی گئی ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ میزائل ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے، حتیٰ کہ کسی دوسرے ملک کے پانیوں میں موجود بھارتی جنگی جہاز سے بھی لانچ کیا جا سکتا ہے۔

تجزیہ: بھارت کی یہ دھمکیاں خطے میں نئی کشیدگی کا پیش خیمہ؟

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے ترکیہ جیسے نیٹو رکن ملک کو میزائل حملے کی دھمکی دینا سفارتی لحاظ سے ایک خطرناک قدم ہے، جس سے نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ مشرق وسطیٰ اور یورپ کے سیکیورٹی مفادات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔