کرک: انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ ،10جاں بحق ،8 زخمی
کرک (خیبر پختونخوا) میں انڈس ہائی وے پر آج صبح ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک ٹریلر اور مسافر وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔ حادثہ لکی گھنڈاکی کے مقام پر پیش آیا، جو اپنی خطرناک موڑوں اور تیز رفتاری کے باعث بدنام ہے۔
پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق، ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ مسافر وین کے ڈرائیور نے اوورٹیک کرنے کی کوشش کی، جس کے دوران وین سامنے سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کئی مسافر وین میں پھنس گئے، جنہیں ریسکیو ٹیموں نے نکالا۔ جاں بحق افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیں: صوابی، باپ نے 2 سے 12 سال کے 4 بچوں کوذبح کرکے خودکشی کرلی
زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کرک منتقل کیا گیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ابتدائی طور پر تیز رفتاری اور لاپرواہی کو حادثے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے فوری امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا
