جنوبی افریقی سفید فام شہریوں کو امریکا میں مہاجرین کے طور پر بسانے کا منصوبہ شروع

اہم خبریںتازہ تریندنیا

امریکا نے جنوبی افریقا کے سفید فام شہریوں کو مہاجرین کے طور پر بسانے کے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ نے اس منصوبے کو عملی شکل دینے کے لیے "مشن ساؤتھ افریقا” کے نام سے ایک پروگرام شروع کیا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق:

  • اس پروگرام کے تحت 8 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
  • ابتدائی طور پر 100 افراد کو مہاجر کا درجہ دیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان مہاجرین کی واپسی: رضاکارانہ ڈیڈ لائن ختم، آج سے واپسی کا آغاز

واضح رہے کہ حال ہی میں امریکا نے جنوبی افریقا کے سفیر ابراہیم رسول کو امریکی صدر اور پالیسیوں پر تنقید کے باعث ملک بدر کر دیا تھا۔