ہانیہ عامر کی وائرل ویڈیو، آخر وہ کیا چھپانے کی کوشش کر رہی تھیں؟

انٹرٹینمنٹ

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر ان دنوں برطانیہ میں موجود ہیں جہاں وہ پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تقریبات میں شرکت کر رہی ہیں۔ تاہم، حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ کسی شے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہیں، اور یہی چیز مداحوں کے لیے ایک معمہ بن گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ عامر ایک تقریب میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں جب صحافیوں نے انہیں روک لیا۔ ہانیہ نے چند لمحوں کا وقت مانگا اور اپنے ہاتھ میں موجود کسی چیز کو چھپانے کی کوشش کی۔ اسی دوران، انہوں نے وہ چیز اپنی مینیجر کو تھمائی لیکن وہ زمین پر گر پڑی۔ بعدازاں، ہانیہ نے صحافیوں سے درخواست بھی کی کہ وہ یہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دیں۔

یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔ صارفین مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ ہانیہ کے ہاتھ میں ویپ تھا یا کوئی لائٹر جسے وہ کیمرے کی آنکھ سے بچانے کی کوشش کر رہی تھیں۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک عام سی بات ہو سکتی ہے لیکن ہانیہ کی جانب سے اس پر ردعمل دینے نے اسے مزید مشکوک بنا دیا ہے۔

ابھی تک ہانیہ عامر کی طرف سے اس حوالے سے کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا، لیکن انٹرنیٹ پر ان کی یہ ویڈیو بدستور موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔