سیفٹی انڈیکس 2025، پاکستان بھارت سے زیادہ محفوظ
دنیا کے محفوظ ترین اور غیر محفوظ ترین ممالک کی تازہ درجہ بندی سامنے آگئی۔ سیفٹی انڈیکس 2025 کے مطابق پاکستان 56.3 اسکور کے ساتھ 65ویں نمبر پر ہے، جبکہ بھارت 66ویں نمبر پر آ گیا، یعنی پاکستان ایک درجہ زیادہ محفوظ ثابت ہوا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکہ اور برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ممالک بھی حیران کن طور پر پیچھے رہ گئے۔ امریکہ 89ویں اور برطانیہ 87ویں نمبر پر ہیں، جو بہت سے لوگوں کے لیے غیر متوقع خبر ہے۔
دنیا کا سب سے محفوظ ملک اینڈورا قرار پایا، جس نے 84.7 اسکور حاصل کیا۔ متحدہ عرب امارات دوسرے، قطر تیسرے، تائیوان چوتھے اور عمان پانچویں نمبر پر رہے، جو ایک بار پھر خلیجی ممالک کی بہترین سیکیورٹی کو ثابت کرتا ہے۔
دوسری طرف، دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں وینزویلا، ہیٹی، افغانستان اور جنوبی افریقہ شامل ہیں، جہاں جرائم کی شرح اور سیکیورٹی کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔
یہ درجہ بندی نہ صرف کرائم ریٹس بلکہ ٹریول سیفٹی کے حوالے سے بھی اہم سمجھی جاتی ہے، جو یہ طے کرنے میں مدد دیتی ہے کہ کون سے ممالک سفر کے لیے زیادہ محفوظ ہیں۔
