’فی الحال‘ تنازع نے دانش تیمور کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو چار چاند لگا دیئے

انٹرٹینمنٹاہم خبریں

حال ہی میں ایک لائیو شو کے دوران غلط الفاظ کی وجہ سے تنازعات میں گھرے اداکار دانش تیمور کا چار شادیوں کے حوالے سے دیا گیا بیان ان کو راس آ گیا ہے۔

اداکار دانش تیمور کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر راتوں رات فالوورز کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
دانش تیمور کے اکاونٹ پر فالوورز میں اس اچانک اضافے کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے اور اسے کئی سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب اداکار دانش تیمور نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے۔
دانش تیمور کی نئی انسٹاگرام سٹوری کے مطابق حال ہی میں ان کے اکاؤنٹ میں 157.1 ملین فالوورز کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ان کے اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 8.4 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ دانش تیمور کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر ڈالیں تو وہ 47 اکاؤنٹس کو فالو کر رہے ہیں جب کہ اس اکاؤنٹ پر وہ اب تک 782 پوسٹس شیئر کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ دانش تیمور کی اہلیہ اداکارہ و ماڈل عائزہ خان پاکستان میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی دوسری اداکارہ ہیں۔ اداکارہ عائزہ خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 14.5 ملین فالوورز ہیں۔