22 سالہ حسن نواز نے بابر اعظم کا ریکارڈ توڑ دیا، پاکستان کے تیز ترین سنچری میکر بن گئے
پاکستان کے نوجوان بیٹر حسن نواز نے بابر اعظم کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ توڑ کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔
آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 22 سالہ حسن نواز نے صرف 44 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی، جس میں 10 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔ وہ 105 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلنے کے بعد پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
یہ میچ حسن نواز کے کیریئر کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل تھا، اور انہوں نے زبردست بیٹنگ کے ذریعے قومی ٹیم کے لیے ایک یادگار فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔

اس سے قبل بابر اعظم نے 2021 میں جنوبی افریقا کے خلاف 49 گیندوں پر سنچری بنا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، جو اب حسن نواز نے توڑ دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ پانچ میچوں کی سیریز میں دو میچ نیوزی لینڈ اور ایک پاکستان کے نام رہا، جبکہ دو میچ ابھی باقی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویلڈن بوائز”ایکس” پر حسن نواز کی شانداری سنچری کے خوب چرچے
🏏🔥 کیا حسن نواز اگلے میچز میں بھی اپنی جارحانہ فارم برقرار رکھ سکیں گے؟
