تونسہ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا پانچواں ناکام حملہ
ڈی جی خان: تونسہ میں لکھانی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جسے پولیس نے بروقت جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیا۔
آر پی او سجاد حسن خان کے مطابق 10 سے 12 مسلح دہشت گرد جدید اسلحے اور راکٹ لانچر سے حملہ آور ہوئے، تاہم پولیس کی مزاحمت پر دہشت گرد فرار ہوگئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ لکھانی چیک پوسٹ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے پر واقع ہے، اور رواں ماہ یہ پانچواں حملہ تھا جسے ناکام بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: پی ٹی آئی کے تین رہنما اشتہاری قرار
پولیس اور سیکیورٹی ادارے علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کر رہے ہیں۔
