انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی، بابراعظم کی ایک درجہ تنزلی
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔
بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ پاکستانی کپتان بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ ان کے ساتھ محمد رضوان نویں نمبر پر برقرار ہیں۔
نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ نے 20 درجے ترقی کے بعد 13ویں نمبر پر جگہ بنالی، جبکہ ان کے ہم وطن فن ایلن بھی 8 درجے ترقی پاکر 18ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025: فائنل میں پی سی بی حکام کی غیر موجودگی، آئی سی سی کی وضاحت سامنے آگئی
بولرز کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین پہلی پوزیشن پر قابض ہیں، جبکہ پاکستان کا کوئی بھی بولر ٹاپ 20 میں شامل نہیں۔ حارث رؤف 4 درجے ترقی کے بعد 26ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ شاہین شاہ آفریدی 6 درجے تنزلی کے بعد 30ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے ہاردک پانڈیا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
