پاکستان کے لیے عالمی بینک کا 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض منظور

اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکاروبار

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کے قرض کی منظوری دے دی، جو موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ غریب کاشتکاروں کی مدد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

عالمی بینک کے مطابق، یہ رقم موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا سامنا کرنے والے افراد کی آمدنی میں اضافے اور انہیں چھوٹے قرضے فراہم کرنے کے لیے مختص کی گئی ہے۔ یہ منصوبہ ورلڈ بینک کے 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ پروگرام کا حصہ ہے، جو دیہی علاقوں میں مالیاتی شمولیت اور چھوٹے کاروباروں کو ترقی دینے میں معاون ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات اہم مرحلے میں داخل،605 ارب روپے کے شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے تفصیلات پیش

ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ مائیکرو فنانس غریب طبقے کی مالی مدد کے لیے ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ اس منصوبے کے تحت 18 لاکھ 90 ہزار افراد، بشمول 10 لاکھ خواتین، مستفید ہوں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ورلڈ بینک کے تعاون سے 54 ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، اور عالمی بینک کی کل سرمایہ کاری 15.7 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ 🚜💰