پاکستان سپر لیگ 10 کی ٹرافی ملتان پہنچ گئی، شہریوں نے تصویریں بنوائیں
ملتان: پاکستان سپر لیگ (PSL 10) کی چمچماتی ٹرافی ملتان پہنچ گئی، جہاں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد اسے دیکھنے اور اس کے ساتھ تصاویر بنانے میں مصروف ہے۔
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی سب سے پہلے ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں رکھی گئی، جہاں مقامی شائقین اور کھلاڑیوں نے اس کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس کے بعد شاہ رکن عالم کے مزار پر لے جایا جائے گا، جہاں خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: لوگ ٹیم کی ہار کا انتظار کرتے ہیں تاکہ تنقید کر سکیں:حارث رؤف
ٹرافی کی نمائش کا دوسرا دن آمنہ پبلک اسکول میں گزارا جائے گا، جہاں طلبہ کو اس کے قریب جانے اور تصاویر بنانے کا موقع ملے گا۔ اس کے علاوہ ٹرافی کو ترین اکیڈمی بھی لے جایا جائے گا، جہاں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم خصوصی طور پر موجود ہوں گے اور بچوں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
ملتان میں قیام کے بعد، پی ایس ایل ٹرافی کو دیگر شہروں میں لے جایا جائے گا، جہاں مزید تقاریب منعقد ہوں گی۔
