یونیورسٹی آف سدرن پنجاب نہ صرف معیاری تعلیم بلکہ جدید تحقیق کے مواقع بھی فراہم کر رہی ہے:ریکٹرڈاکٹر محمدمختار

پاکستانتازہ ترینساؤتھ نیوز

ملتان: یونیورسٹی آف سدرن پنجاب میں نئے آنے والے طلباء و طالبات کے لیے تعارفی تقریب منعقد کی گئی، جس میں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اقبال آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل یو ایس پی ثاقب نزیر احمد، ڈائریکٹر فائنانس یاسر نزیر احمد، اور ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار نے تقریب کی رونق بڑھائی۔

اس کے علاوہ، ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات زبیر سلیم، ایڈیشنل ڈائریکٹر فائنانس و سربراہ ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی مبشر ملک اور ایڈیشنل رجسٹرار عمران خالد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

یونیورسٹی آف سدرن پنجاب نہ صرف معیاری تعلیم بلکہ جدید تحقیق کے مواقع بھی فراہم کر رہی ہے:ریکٹرڈاکٹر محمدمختار

مقررین نے یونیورسٹی کے تعلیمی معیار، سہولیات اور طلباء کے ترقی کے مواقع پر روشنی ڈالی۔ ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار نے نئے طلباء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یو ایس پی نہ صرف معیاری تعلیم بلکہ جدید تحقیق کے مواقع بھی فراہم کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  “امید ہے انسٹیٹیوٹ آف سدرن پنجاب(آئی ایس پی) ہماری صلاحیتوں کو مزید نکھارے گی “

انہوں نے طلباء کو محنت، ایمانداری اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی اور اس بات پر زور دیا کہ یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

اوریئنٹیشن کے دوران نئے طلباء کو یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط، سہولیات اور تعلیمی ماحول سے آگاہ کیا گیا۔ تقریب میں یونیورسٹی کی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی تاکہ طلباء کو کیمپس کا مکمل تعارف حاصل ہو سکے۔

یونیورسٹی آف سدرن پنجاب نہ صرف معیاری تعلیم بلکہ جدید تحقیق کے مواقع بھی فراہم کر رہی ہے:ریکٹرڈاکٹر محمدمختار

تمام ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان اور ہائر مینجمنٹ نے اپنا تعارف کرایا جبکہ طلباء کے لیے اوپن مائیک سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں انہیں اپنی آراء اور خیالات کے اظہار کا موقع دیا گیا۔

نئے طلباء نے تقریب کو ایک یادگار تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ریگنگ کا خوف تھا، لیکن سینئر طلباء نے نہایت خوش اخلاقی سے ان کا استقبال کیا۔ ایک فریشر کا کہنا تھا، "یونیورسٹی کا پہلا دن کبھی نہیں بھولوں گا، امید ہے کہ یو ایس پی ہماری صلاحیتوں کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہوگی۔”

تقریب میں یونیورسٹی کے اساتذہ اور دیگر معزز شخصیات بھی شریک ہوئیں، جنہوں نے طلباء کو بہترین تعلیمی سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔