لیبیا کشتی حادثے میں 7 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

پاکستانتازہ تریندنیا

لیبیا میں 8 فروری کو پیش آنے والے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 16 افراد میں سے 7 پاکستانی شہریوں کی شناخت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق، ان پاکستانیوں کی شناخت ان کے پاسپورٹ کی مدد سے کی گئی، اور یہ تمام افراد خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے 7 پاکستانیوں میں سے 6 کا تعلق کرم جبکہ ایک کا تعلق باجوڑ سے ہے۔ ان افراد کی شناخت کے بعد ان کے خاندانوں کو اطلاع دے دی گئی ہے، تاہم اس سانحے کی تفصیلات ابھی تک مکمل طور پر سامنے نہیں آئی ہیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ اس حادثے میں کل 73 افراد سوار تھے جن میں سے 63 پاکستانی تھے، اور ان میں سے بیشتر افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔