پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان، 100 انڈیکس میں زبردست کمی

پاکستانتازہ ترینکاروبار

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کے کاروباری دن میں منفی رجحان دیکھنے کو ملا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں نمایاں کمی ہوئی۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 1598 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 113,443 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا امریکا کے ساتھ تجارت اور بات چیت کو مستحکم کرنے کا عزم، پیرس معاہدے سے دستبرداری پر تشویش

آج کے کاروباری دن کے دوران، 100 انڈیکس 1896 پوائنٹس کے درمیان اتار چڑھاؤ کا شکار رہا، اور انڈیکس کی سب سے کم سطح 113,359 پوائنٹس رہی۔

حصص بازار میں آج 74 کروڑ شیئرز کے سودے 35 ارب روپے کی مالیت میں مکمل ہوئے، جبکہ مارکیٹ کی کل سرمایہ کاری 213 ارب روپے کم ہو کر 14,002 ارب روپے پر پہنچ گئی۔