ٹرمپ دور میں پاک امریکا تعلقات نئے دور میں داخل ہوں گے: محسن نقوی

اہم خبریںپاکستانتازہ تریندنیا

واشنگٹن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے دوران پاک امریکا تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہوں گے۔

محسن نقوی نے اپنے حالیہ دورۂ امریکا میں واشنگٹن کے لنکن لبرٹی ہال میں ایک خصوصی عشائیے میں شرکت کی، جہاں ان کی ملاقات امریکی سینیٹرز، کانگریس اراکین اور دیگر اہم شخصیات سے ہوئی۔

اس دوران محسن نقوی نے سینیٹر ٹومی ٹیوبرویل، کانگریس کے رکن کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیراعظم لز ٹرس، اور ریاست مسی سیپی کے گورنر فلپ برینٹ سے ملاقات کی۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور امریکا کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا بغیر بائبل حلف: قانونی تقاضا یا علامتی روایت؟ نئی بحث کا آغاز

محسن نقوی نے کہا، "امریکی عوام ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت کو دل سے پسند کرتے ہیں، اور میں نے خود دیکھا کہ انہوں نے ٹرمپ کی صدارت کو بڑے جوش و خروش سے خوش آمدید کہا۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ "ٹرمپ کے دور میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں ایک نئی سمت متعین کی جائے گی جو دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہوگی۔”

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں امریکا کے 47ویں صدر کے طور پر حلف اٹھایا ہے، اور ان کی صدارت سے عالمی سیاست میں تبدیلیوں کی توقع کی جا رہی ہے۔