پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے دوران سٹی پولیس کا ٹریفک ڈائیورشن پلان

ساؤتھ نیوز

سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے دوران ملتان کے شہریوں کی سہولت کے لیے جامع ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کردیا ہے۔ اس پلان کے تحت سی ٹی او ملتان سردار موارَہن خان ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کریں گے۔

تفصیلات:

  • پانچ سو سے زائد ٹریفک وارڈنز اور پنجاب پولیس افسران و اہلکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
  • ٹیموں کی موومنٹ کے دوران مخصوص مقامات پر ٹریفک کو ڈائیورٹ کیا جائے گا۔

ڈائیورشن کے اہم مقامات:

  1. ڈیڑھ چوک:
    متبادل راستہ: ملتان سے خانیوال، لاہور جانے کے لیے چوک کمہاراں والا سے وہاڑی چوک کا راستہ اختیار کریں۔
  2. سہو چوک:
    متبادل راستہ: ملتان شہر کے لیے واپڈا چوک سے کوٹھے والا کی طرف راستہ اختیار کریں۔
  3. این ایل سی بائی پاس چوک:
    متبادل راستہ: ملتان سے خانیوال، لاہور جانے کے لیے چوک کمہاراں والا سے وہاڑی چوک، بہاولپور بائی پاس سے شاہ شمس انٹرچینج موٹروے کا راستہ اختیار کریں۔
  4. سوہنی دھرتی چوک سے بابر چوک:
    سڑک ٹریفک کے لیے بند ہوگی، اور سوہنی دھرتی سے عقب سبزی منڈی پل نہر نو بہار تک بھی سڑک بند رہے گی۔
  5. بابر چوک سے اسٹیڈیم موڑ تک:
    ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔
  6. وہاڑی چوک:
    ملتان سے خانیوال، لاہور بذریعہ موٹروے جانے کے لیے وہاڑی چوک، بہاولپور بائی پاس سے شاہ شمس انٹرچینج موٹروے کا راستہ اختیار کریں۔

ٹریفک مینجمنٹ:
ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز قمر رشید کی قیادت میں ٹریفک ڈائیورشن پلان کے مطابق ٹریفک مینجمنٹ کی جائے گی۔

پارکنگ انتظامات:
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف اور ڈی ایچ اے سے اسٹیڈیم تک روٹ پر کسی قسم کی گاڑی کو پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔ شائقین کرکٹ کے لیے فاطمہ جناح کالونی میں پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے دوران سٹی پولیس کا ٹریفک ڈائیورشن پلان