شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کے انٹلیجنس بیسڈ آپریشن میں 4 خوارج ہلاک

اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے ہیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن 14 اور 15 جنوری کی درمیانی شب اس اطلاع پر کیا گیا کہ علاقے میں خوارج کی موجودگی ہے۔ ہلاک ہونے والے خوارج فورسز کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک میں دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اُکھاڑنے کے لیے پُرعزم ہیں۔