وفاقی اداروں کی تعداد میں کمی ،ایک لاکھ سے زائد آسامیاں ختم کردی گئیں

اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکاروبار

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت خالی آسامیوں میں 60 فیصد کمی کر رہی ہے اور اب تک ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کر دی گئی ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ وزیراعظم نے جون 2024 میں وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی، جس میں 45 وزارتوں اور 400 منسلک اداروں کا دائرہ کار تھا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کے حجم کو بتدریج کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور 80 وزارتوں کے اداروں کی تعداد آدھی کر دی گئی ہے۔ حکومت کے اخراجات میں کمی کے لیے اقدامات جون 2024 تک مکمل کیے جائیں گے، جن میں خالی آسامیاں ختم کرنے کا عمل شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم شہباز شریف کا چینی صدر اور عوام سے تباہ کن زلزلے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دلی تعزیت

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پہلے مرحلے میں کشمیر، گلگت بلتستان امور اور سیفران کو ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور 80 اداروں کو کم کر کے 40 کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کے 900 ارب روپے کے اخراجات میں کمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رائٹ سائزنگ کا مقصد صرف اخراجات میں کمی نہیں، بلکہ حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانا بھی ہے۔ اسپتالوں کو وفاقی حکومت کے تحت رکھنے کی کوئی وجہ نہیں، انہیں صوبوں کے حوالے کر دینا چاہیے۔