نیلم منیر نے شادی کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

انٹرٹینمنٹتازہ ترین

پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے عروسی لباس میں اپنی خوبصورت تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرکے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

اداکارہ نے اپنے شوہر محمد راشد کے ہمراہ دلکش فوٹو شوٹ شیئر کیا، جس میں نیلم نے سرخ روایتی عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے، جبکہ دلہا نے سفید شیروانی میں اپنی منفرد شخصیت کا مظاہرہ کیا۔ تصاویر سوشل میڈیا پر بے حد پسند کی جا رہی ہیں اور مداح ان پر محبت بھرے تبصرے کر رہے ہیں۔


یہ تصاویر شادی کی تقریبات کے خوبصورت لمحات کی عکاسی کرتی ہیں، جن میں نیلم منیر اور ان کے شوہر کو روایتی پاکستانی انداز میں دکھایا گیا ہے۔ مہندی اور نکاح کی تصاویر پہلے ہی شائقین کے دل جیت چکی تھیں، اور اب شادی کی یہ نئی جھلکیاں بھی مداحوں کو محظوظ کر رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Abdul Samad Zia (@abdulsamadzia)


اس شاندار فوٹو شوٹ کا اہتمام دبئی کے مشہور مقام برج خلیفہ کے قریب کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، نیلم منیر کے شوہر محمد راشد دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈپارٹمنٹ میں خدمات انجام دے رہے ہیں، اور یہ ان کی پسند کی شادی ہے۔ شادی کی تقریب گزشتہ ماہ منعقد ہوئی تھی، جس کی تصاویر اب جاری کی گئی ہیں۔