سیالکوٹ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور کو قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں شکست دے دی

اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکھیل

سیالکوٹ کرکٹ ٹیم نے قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں پشاور کو ایک وکٹ سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ اس سنسنی خیز میچ میں سیالکوٹ کی ٹیم نے چوتھے دن 173 رنز کا ہدف 9 وکٹوں پر حاصل کیا۔

سیالکوٹ کی جانب سے کپتان عماد بٹ نے 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ شاہزیب نے 32، ازان نے 19 اور ہریرہ نے 18 رنز بنائے۔

پشاور کی طرف سے نیاز اور عامر نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ساجد خان اور اسرار اللّٰہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پشاور کی ٹیم پہلی اننگز میں 258 رنز اور دوسری اننگز میں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، جبکہ سیالکوٹ کی ٹیم پہلی اننگز میں 245 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔