دبئی ،انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کو 44 رنز سے شکست دیدی

اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکھیل

دبئی میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ میچ میں پاکستان  نے بھارت کو 44 رنز سے ہرا دیا ۔

دبئی میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا 2024 کے گروپ میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے۔ اس میچ کی خاص بات اوپنرز عثمان خان اور شاہزیب خان کی شاندار شراکت تھی، جنہوں نے 160 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ عثمان خان نے 59 رنز کی اننگز کھیلی، لیکن شاہزیب خان کی شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ انہوں نے 147 گیندوں پر 159 رنز بنائے، جس میں 10 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ہائبرڈ ماڈل یا کچھ اور،،،پاک بھارت میچ ہرصورت چاہئے ،براڈ کاسٹر نے آئی سی سی کو واضح کردیا

جواب میں بھارتی ٹیم شروع سے ہی دباؤ کا شکار رہی۔ جلد وکٹیں گرنے کے باعث اننگز سنبھل نہ سکی، اور پورا ٹیم 47.1 اوورز میں 237 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ آخر میں بھارت کے انعام نے 30 رنز کی مزاحمت دکھائی۔ پاکستان نے یہ میچ 44 رنز سے اپنے نام کیا۔ بھارت کی طرف سے نکل کمار نے 67 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے علی رضا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔