بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی میں اختلافات کی خبریں دم توڑ گیئں
بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی میں اختلافات کی خبریں دم توڑ گیئں، میچ میں ایک دوسرے کو گلے لگا لیا
گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا گیا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا، میچ میں صرف دو گیندیں ہی ہو سکیں، لیکن سوشل میڈیا پر ایک کلپ وائرل ہوا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم ایک دوسرے کو گلے لگا رہے ہیں
ویڈیو جیسے ہی وائرل ہوئی تو اسے سوشل میڈیا پر خوب پزیرائی ملی،سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو کے بعد بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے مابین اختلافات کی تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں
جبکہ اس حوالے سے بابر اعظم پہلے ہی اپنا مؤقف دے چکے ہیں کہ وہ شاہین اور انکے مابین ہونے پھیلائی جانے والی اختلافات کی خبروں پر حیران ہیں
