ایف آئی اے نے ملتان سے 16 کلو سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی
ملتان: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ملتان سے 16 کلو سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان ایف آئی کے مطابق ملتان ایئرپورٹ پر مسافر سے 16 کلو سونا برآمد ہوا، مسافر نجی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی جا رہا تھا۔
ایف آئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
