پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 68 ہزار کی حد عبور کر گیا

اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 68 ہزار کی حد عبور کر گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 473 پوائنٹس کے اضافے سے 68 ہزار 229 کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر 2 روپے 277 روپے 90 پیسے سستا ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کئی روز سے مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔