اسلام آباد اور پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلےکے جھٹکے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
مالاکنڈ، دیربالا، باجوڑ، شمالی وزیرستان اور سوات سمیت گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی گہرائی 86 کلومیٹر زیر زمین تھی۔
