حکومت کا ہائیکورٹ کے ججز کےخط کے معاملے پر انکوائری کرانےکا اعلان
وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کرانے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیر قانون نذیر تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے کی انکوائری کا اعلان کیا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ وہ تمام مصروفیات کے باوجود چیف جسٹس سے ملنے جائیں گے۔ چیف جسٹس اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ موجود تھے
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، معاملے کی تحقیقات کرنا حکومت کا فرض ہے، کسی ادارے کے معاملے میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے،اچھے ساکھ والے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کرائی جائے گی۔
وزیر قانون نے کہا کہ وزیراعظم یہ معاملہ کل کابینہ میں رکھیں گے، ہم یہ معاملہ عدلیہ پر چھوڑتے ہیں کہ یہ خط مس کنڈکٹ کا ہے یا نہیں، ٹی او آرز میں یہ خط اور ماضی کے معاملات بھی شامل ہوں گے، ہمیں یقین ہے کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔
