پاکستان کی کوچنگ کیلئے گلیسپی ویسٹرن آسٹریلیا اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی کوچنگ سے مستعفی

پاکستانتازہ ترینکھیل

آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر جیسن گلیسپی نے ویسٹرن آسٹریلیا اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی کوچنگ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جیسن گلیسپی کے ویسٹرن آسٹریلیا کے ساتھ معاہدے میں ایک سال باقی تھا، جیسن گلیسپی ویسٹرن آسٹریلیا اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے ہیڈ کوچ کے طور پر کام کر رہے تھے۔

دوسری جانب ساؤتھ آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن نے جیسن گلیسپی کی پی سی بی سے وابستگی پر بات کرنے سے گریز کیا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جیسن گلیسپی پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں اور پاکستان کے ساتھ کوچنگ تعلقات کی وجہ سے ویسٹرن آسٹریلیا کی کوچنگ چھوڑ رہے ہیں۔

جیسن گلیسپی نے ویسٹرن آسٹریلیا سے 2 سالہ کوچنگ کا معاہدہ کیا، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز جیسن گلیسپی کی کوچنگ میں 6 بار فائنل میں پہنچی۔

اس موقع پر جیسن گلیسپی نے کہا کہ میں نے جنوبی آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ جو کچھ حاصل کیا ہے اس پر فخر ہے، میں نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے بے تاب ہوں اور اپنے کیرئیر کے نئے باب کا آغاز کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔