پیٹرولیم مصنوعات پر مزید 20 سے 30 روپے لیوی عائد کرنے کی تجویز
پیٹرولیم مصنوعات اور فوسل فیول پر بیس سے تیس روپے فی لیٹر کاربن لیوی لگانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ لیوی کو غیر ٹیکس آمدنی کے ذریعہ کے طور پر تجویز کیا گیا ہے اور اس کا مقصد ان مصنوعات کی کھپت کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کاربن لیوی سے حاصل ہونے والے ریونیو کو استعمال کر سکے گی۔
خیال رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر پہلے ہی 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد ہے جب کہ آئی ایم ایف نے بھی پیٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد جی ایس ٹی کا مطالبہ کیا تھا۔
