وفاقی کابینہ ، پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے 11 رکنی بورڈ کی منظوری

پاکستانتازہ ترین

پی آئی اے کی نجکاری کا دوسرا اہم ترین مرحلہ عبور کرلیا گیا۔وفاقی کابینہ نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے 11 رکنی بورڈ کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم سے خصوصی اجازت حاصل کرکے کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ۔

11 رکنی بورڈ میں 7 خودمختار ڈائریکٹرز جبکہ 4 سرکاری افسران شامل ہوں گے ۔ شہزاد دادد ،یوسف کھوسہ ،جاوید قریشی ، طیب ترین ، سید زبرمحی الدین اور نعیم اقبال خودمختار ڈائریکٹرز کے طور پر تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی

جبکہ سابق گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ کو چیئرمین بورڈ تعینات کیا گیا ہے ۔

پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی این سی بی میں رجسٹرڈ کروادی گئی ، پی آئی اے کے واجبات اور اثاثے ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کے جائیں گے۔