نومنتخب صدر آصف علی زرداری کی تقریب حلف برداری آج ایوان صدر میں ہوگی
نومنتخب صدر آصف علی زرداری کی تقریب حلف برداری آج ایوان صدر میں ہوگی
گزشتہ روز ہونے والے صدارتی انتخاب میں سابق صدر آصف علی زرداری 411 ووٹ لے کر ملک کے 14ویں صدر منتخب ہوۓ ــ صدر آصف علی زرداری کی تقریب حلف برداری آج شام 4 بجے ایوان صدر میں ہوگی
صدر آصف علی زرداری کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پہلے سویلین ہیں جو کہ دوسری بار صدر منتخب ہوئے ہیں ــ اس سے پہلے ذوالفقار علی بھٹو،فضل الہیٰ چوہدری،غلام اسحاق خان،وسیم سجاد،فاروق احمد لغاری،رفیق تارڑ،محمد میاں سومرو،ممنون حسین اور عارف علوی ملک کے سویلین صدر رہ چکے ہیں
