شاداب خان اور شان مسعود میں دوران میچ گرما گرمی
شاداب خان اور شان مسعود میں دوران میچ گرما گرمی، میچ کے بعد ایک دوسرے کو گلے بھی لگا لیا
شاداب خان اور شان مسعود کے درمیان میچ میں گرما گرمی سلمان علی آغا کیخلاف کیچ کا ریوو لینے پر ہوئی ــ شاداب خان نے امپائر سے کہا کہ ریوو کا وقت گزر چکا ہے ، اس پر شان مسعود نے شاداب خان سے کہا کہ وہ امپائر اور انکے درمیان ہونے والی گفتگو سے دور رہیں ــ اس موقع پر دونوں کے درمیان گرماگرمی ہوگئی جبکہ میچ کے بعد دونوں کپتانوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا
شاداب خان کا میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ شان مسعود کو غلط فہمی ہوگئی تھی
