پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کو توسیع دینے کی مخالفت کردی

اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کی مدت میں توسیع کی مخالفت کردی۔

سینیٹ انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر سینیٹ میں پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس ہوا، جس میں سینیٹ کے غیر فعال ہونے اور بحران کے خطرے سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

سینیٹ اراکین کے مطابق سینیٹ کے انتخابات 3 اپریل کو متوقع ہیں اور سینیٹ کے ضمنی انتخابات 14 مارچ کو ہوں گے، اس طرح سینیٹ کا اجلاس 3 اپریل سے پہلے نہیں ہوسکے گا، جس کے باعث 3 اپریل سے پہلے منتخب ہونے والے اراکین حلف نہیں اٹھا سکتے۔ تاخیر کا امکان ہے۔

ارکان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین 11 مارچ کو ریٹائر ہو جائیں گے جس سے سینیٹ سیکرٹریٹ کا کام بھی ٹھپ ہو جائے گا۔ اس دوران بعض ارکان نے رائے دی کہ نئے چیئرمین کی آمد تک چیئرمین سینیٹ کی مدت میں توسیع کی جائے۔

سلیم مانڈوی والا نے چیئرمین سینیٹ کی مدت میں توسیع کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کو 10، 15 دن کی توسیع دینے سے کچھ نہیں ہوگا، ارکان ایسے اقدامات نہ کریں جس سے ایوان کو نقصان پہنچے۔