محمد رضوان کی ٹویٹ نے سب کے دل جیت لیے
محمد رضوان کی ٹویٹ نے سب کے دل جیت لیے
پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے کے بعد ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے ملتان سلطانز کے سابق مالک عالمگیر ترین کو یاد کیا جو کہ 6 جولائی 2023 کو انتقال کر گئے تھے
رضوان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کی جیسے ہی ملتان سلطانز نے پلے آف مرحلے میں جگہ بنائی مجھے عالمگیر ترین یاد آئے، ڈگ آؤٹ میں انکی موجودگی ہم سب کیلئے حوصلے کا باعث تھی، آیئے ان کیلۓ دعا کریں اور اپنے آس پاس کے لوگوں کی قدر کرنا اور انکی دیکھ بھال کرنا یاد رکھیں، ان خاموش لڑائیوں کو پہچانیں جنکا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ــ عالمگر بھائی یہ سفر آپکے ساتھ ہمارے دلوں میں جاری ہے اللہ تعالیٰ آپکے لیے آخرت کی زندگی آسان فرمائے، آمین
رضوان کے اس ٹویٹ پر لوگوں نے انہیں سراہتے ہوئے عاجز انسان قرار دیا
