آصف زرداری کے صدارتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی منظور

پاکستانتازہ ترین

آصف زرداری کے صدارتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے صدارتی امیدوار کے لیے کاغذات نامزدگی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے تھے جنہیں جانچ پڑتال کے بعد منظور کر لیا گیا ہے۔

صدارتی انتخابات کے ریٹرننگ افسر چیف الیکشن کمشنر نے سابق صدر کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد منظوری دی۔

پی پی رہنما فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا اور صدارتی امیدوار کے طور پر ان کے کاغذات منظور کر لیے گئے۔

واضح رہے کہ محمود اچکزئی کو سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔