ن لیگی رہنما عظمیٰ کاردار کی مریم نواز کو ملنے کی کوشش، مریم نواز نے ہاتھ جھٹک دیا

پاکستانتازہ ترینسیاست

ن لیگی رہنما عظمیٰ کاردار کی مریم نواز کو ملنے کی کوشش، مریم نواز نے ہاتھ جھٹک دیا

کل سے سوشل میڈیا پہ مریم نواز کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نواز رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کی نشست کے پاس  سے گزرتے ہوۓ انہیں ملنے کیلۓ رکیں تو لیگی رہنما عظمیٰ کاردار نے مریم نواز سے بغلگیر ہونے کی کوشش کی تو مریم نواز نے انکا ہاتھ جھٹک کے انہیں پیچھیے کو دھکیل دیا

جب یہ کلپ سوشل میڈیا پہ وائرل ہوا تو سوشل میڈیا صارفین نے مریم نواز کو خاصی تنقید کا نشانہ بنایا  جبکہ اس پہ عظمیٰ کاردار کا مؤقف بھی سامنے آگیا ہے جس میں انکا کہنا تھا کہ مریم نواز کے آنے سے پہلے میں حلوہ پوری کھا رہی تھی جسکی وجہ سے میرے ہاتھوں پہ تیل لگا ہواتھا جس کے باعث مریم نواز نے میرا ہاتھ پیچھے کو کردیا

عظمیٰ کاردار کا مزید کہنا تھا کہ اسطرح کی فضول حرکتوں سے باز آجانا چاہیۓ ــ جتنا پیار مجھے مریم نواز سے ملا ہے میں بیان ہیں نہیں کرسکتی