بانی پی ٹی آئی آج ائی ایم ایف کے نام خط جاری کریں گے: بیرسٹر علی ظفر
بانی پی ٹی آئی آج آئی ایم ایف کے نام خط جاری کریں گے: علی ظفر
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ پاکستان تحریک انصاف کے راہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی ائی آج انٹر نیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) کو ایک خط لکھیں گے جس میں دھاندلی زدہ حلقوں میں آڈٹ کا مطالبہ کیا جاۓ گاــ آڈٹ میں عدلیہ کو بھی شامل کیا جاۓ اور اگر آڈٹ نہیں ہوتا تو آئی ایم ایف سے قرض کا مطالبہ کرنا ملک کیلۓ نقصان کا باعث ہو گا

بیرسٹر علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ایسے ملکوں کو ہی قرض دیں گہ جہاں جمہوریت ہوگی ــساری دنیا اس بات کی عینی شاہد ہے کہ رات کے اندھیرے میں عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا
