ملتان سلطانز کی ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری فتح، اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست

پاکستانتازہ ترینکھیل

ملتان :ملتان سٹیڈیم میں سجے ڈرامے کا سنسنی خیز اختتام، ملتان سلطانز نے آخری لمحات میں جیت اپنے نام کرلی ، اسلام آباد یونائیٹیڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

ملتان سلطان کی اننگز کاآغاز سنسنی خیز انداز میں ہوا نسیم شاہ کی پہلی گیند پررضوان کاکیچ عماد وسیم نے گلی میں گراد دیا جس کے بعد رضوان نے ٹیم کو سنبھال کرچلے مگر چھ کے مجموعی سکور پر ڈیوڈ میلان صفر پر نسیم شاہ کے ہاتھوں بولڈہوگئے ۔

جس کے بعد ریزا ہینڈریکس اور رضوان ک درمیان 77 رنز کی ساجھےداری ہوئی رضوان چھ چوکوں اوردوچھکوں کی مدد سے 43رنزبناکرشاداب کی گیند پر ایل بی ڈبیلوہوگئے 96کے مجوعی سکور پر یاسر خان عماد وسیم کےگیند پراونچا شارٹ کھیل کر باونڈری پر آوٹ ہوگئے دو فیلڈز کی کمبی نیشن بناتے ہوئے کیچ پکڑا،جس کے بعد ہینڈ نے شاداب کے ایک اوور میں 18رنز بٹور کر میچ کودلچسپ بنادیا انہوں نے دو چوکے ایک چھکا لگایا انکی اننگز کاخاتمہ ملز نے فہیم اشرف کے ہاتھوں کرایا۔

ہینڈرکس چھ چوکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 58 رنز بناسکے انہوں نے پی ایس ایل میں مسلسل دوسری نصف سنچری سکور کی، وہ اآوٹ ہوئے تو مجموعی سکور125تھاجس کے بعدڈیو ویلی اور افتخار نے کھیل کو آگے بڑھایا اور مقررہ ہدف آخری اوور میں ایک گیند قبل پورا کرلیا اورجیت سلطانز کے نام کردی دونوں نے بالترتیب 8اور18رنز بنائے۔

نسیم شاہ نے دو،شاداب، ملز اور عماد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فلڈنگ کرنے کو ترجیح دی اس کا آغاز کچھ اچھا نہیں تھا، 9 کے مجموعی سکور پر اس کی پہلی وکٹ الیکس ہیلز کی صورت میں گری جب وہ 2 کے انفرادی سکور پر خوش دل شاہ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے بالر شان بیولی تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو دوسرا نقصان 14 کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جب کولنز منرو 8 رنز بنا کر محمد علی کی بال پر بالڈ ہوگئےاس موقع پر آغا سلمان اور جارڈن کوکس نے ٹیم کو سنھبالا اور 68 کی پارٹنرشپ قائم کرتے ہوئے سکور کو 82 رنز تک پہنچایا۔ جارڈن کوکس اسامہ میر کی گیند پر 42 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

چوتھی وکٹ کی شراکت داری میں اعظم خان آغاسلمان کا ساتھ دینے کریز پر آئے اور چوکے سے اپنی اننگ کا آغاز کیا، لیکن وہ دو باؤنڈریز لگانے کے بعد اسامہ میر کی بال اپنا کیچ ویلی کو دے بٹھے،

انہوں نے 13 رنز بنائے عماد وسیم عباس آفریدی کی گیند پر کوئی کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔اس موقع پر کپتان شاداب آغا سلمان کا ساتھ دینے آئے، سلمان آغا نے 40 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی ففٹی سکور کی۔

شاداب خان بھی عباس آفریدی کی گیند پر 11 رنز بنا کر پویلین چلتے بنے۔سلمان آغا 52 رنز بنا کر خوشدل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے،

فہیم اشرف 1 رن بنا پائے، عبید شاہ بھی کوئی کھاتہ کھولے بغیر پوییلین جا پہنچے سلطانز کی طرف عباس آفریدی، محمد علی نے 3-3 اسامہ میر 2، ڈیوڈ ویلی1 ، وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔